مارین چلچ اور نک کرگیوس نے اوپن 13 ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

اتوار 21 فروری 2016 17:56

مارین چلچ اور نک کرگیوس نے اوپن 13 ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا ..

پیرس ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) مارین چلچ اور نک کرگیوس نے اوپن 13 ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فورتھ سیڈڈ کروشیا کے مارین چلچ نے فرانس کے بینٹ پیری کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2 ، 6-7 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے سیکنڈ سیڈڈ جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل میں جگہ حاصل کی۔ کرگیوس کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-2 رہا۔

متعلقہ عنوان :