ہریانہ ، جاٹ برادری کا احتجاج رنگ لے آیا،10 لاشیں گرنے کے بعد مودی سرکار نے مظاہرین کے آگے ہتھیار ڈال دیئے، آرمی چیف کی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات ،معاملے کے حل کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

اتوار 21 فروری 2016 19:00

ہریانہ ، جاٹ برادری کا احتجاج رنگ لے آیا،10 لاشیں گرنے کے بعد مودی سرکار ..

نئی دہلی/ چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) بھارتی حکومت نے ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کے احتجاج کے آگے ہتھیار ڈال دیئے اور معاملے کے حل کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیلدینے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے ریا ست ہریانہ میں جاٹ برادری کے احتجاج کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور معاملہ حل کرنے کے لیے حکومت نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کااعلان کردیا۔

آرمی چیف نے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کیساتھ ملاقات کی، اس ملاقات میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ، دہلی پولیس چیف نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران جاٹ برادری کے مظاہروں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ آئندہ اجلاس میں کوٹہ سسٹم سے متعلق ترمیمی بل بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

ادھر ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔

سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10ہوگئی ،150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ،191 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ تقریبا 45 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، کشیدگی کے باعث 8 شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیادارالحکومت نئی دہلی میں مظاہرین نے شہر کو پانی کی سپلائی بند کردی جبکہ تمام سکول بندکردےئے گئے ،ریاستی حکومت نے فوج کوبلوائیوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیا ،6اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند ہے،اب تک درجنوں سکولوں، ریلو ے سٹیشنوں، پولیس تھانوں، بینکوں ، سکولوں کو آگ لگا دی گئی ، احتجاج سے 700 سے زائد ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہے۔