پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان نے ایونٹ کی پہلی سنچری سکور کرڈالی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 21 فروری 2016 22:08

پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان نے ایونٹ کی پہلی ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21فروری- 2016ء) اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر شرجیل خان نے پاکستان سپر لیگ کی پہلی سنچری بنا ڈالی ۔ دبئی میں پشاور زلمی کیخلاف پاکستان سپر لیگ کے تیسرے پلے آف میں 26سالہ شرجیل خان نے پشاور زلمی کیخلاف 50گیندوں پر 11چوکوں اور 7چھکوں کی مددسے پاکستا ن سپر لیگ کی پہلی اور اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی دوسری سنچری مکمل کی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑ ی انفراد ی اننگز کا ریکارڈ لاہور قلندرز کے عمر اکمل کے پاس تھا جنہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف گروپ سٹیج میں 93رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

متعلقہ عنوان :