شرمیلا ٹیگورکو کاغذات مکمل نہ ہونے پر واہگہ بارڈر پر امیگریشن عملے کی طرف سے روکا گیا تھا، کاغذات مکمل کئے بغیر نہ کوئی پاکستان آ سکے گا نہ جا سکے گا، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت

اتوار 21 فروری 2016 23:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو کاغذات مکمل نہ ہونے پر واہگہ بارڈر پر امیگریشن عملے کی طرف سے روکا گیا تھا، کاغذات مکمل کئے بغیر نہ کوئی پاکستان آ سکے گا نہ جا سکے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پنجاب ہاوس میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ شرمیلا ٹیگور کو امیگریشن عملے نے واہگہ بارڈر پر روکا تھا اور اس کی وجہ شرمیلا ٹیگور کے کا غذات نامکمل تھے ، انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے ، اب پاکستان وہی آ سکے گا جس کے پاس ضروری دستاویزات موجود ہونگی اور پاکستان سے جانیو الوں کے کاغذات کی بھی چھان بین ہو گی۔