بے نظیر انکم سپورٹ پر وگرام کے تحت مستحق خواتین میں بلا سود قر ضے فراہم کر ینگے، سہ ماہی گرانٹ میں اضا فہ کیا جا ئیگا، گوادر میں بہت جلد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آ فس بھی قائم کیا جائے گا، خواتین ہنر کی طرف مائل ہو جا ئیں ، گوادر پا کستان کا مستقبل ہے یہاں کے لوگوں کو تر قی کے ثمرات سے مستفید کرائینگے ،بے نظیر انکم سپورٹ پرو گرام کی چےئر پر سن ما روی میمن کا گوادر میں منعقد تقر یب سے خطا ب

اتوار 21 فروری 2016 23:54

گوا در(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) بے نظیر انکم سپورٹ پرو گرام کی چےئر پر سن ما روی میمن نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پر وگرام کے تحت مستحق خواتین میں بلا سود قر ضے فراہم کر ینگے۔ سہ ماہی گرانٹ میں اضا فہ کیا جا ئیگا۔ گوادر میں بہت جلد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آ فس بھی قائم کیا جائے گا۔ خواتین ہنر کی طرف مائل ہو جا ئیں ۔

گوادر پا کستان کا مستقبل ہے یہاں کے لوگوں کو تر قی کے ثمرات سے مستفید کرائینگے ۔

(جاری ہے)

اتوارکو یہاں گوادر میں منعقد تقر یب سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پا کستان میں غر بت کے خاتمے کے لےئے کی جا نے والی کوششوں کا حصہ ہے جس کامقصد مستحق خوا تین کی مالی معا ونت کر نا ہے اور اس مقصد کے لےئے بے نظیر انکم سپورٹ سے ملک بھر کے کروڑوں خوا تین کی ما لی مدد کی جارہی ہے تا کہ وہ کسی کے سا منے ہاتھ نہ پھیلا ئیں انہوں نے کہا کہ نے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو بلاسود قر ضے فراہم کا کر نے کا بھی منصوبہ زیر تجو یز ہے یہ قر ضہ ہنر مند خوا تین کو فراہم کی جائے گی جس پیش نظر خواتین سے گزارش کر تی ہوں کہ وہ ہنر سھیکنے پر توجہ مر کوز رکھیں انہوں نے کہا کہ اس وقت مکران سے تقر یباً26545کے قر یب مستحق خو اتین میں نے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے گرانٹ کی رقم تقسیم کی جارہی ہے مز ید مستحق خواتین کو مستفید کرانے کے لےئے سر وے کیا جا ئے گا تاکہ دیگر مستحق خوا تین بھی اس پروگرام سے استفادہ حاصل کر یں انہوں نے کہاکہ یہ خواتین کی محبت ہے کہ جو مجھے کیٹی بندر سے گوادر کا کھینچ کر لا ئی ہے آ ج مادری زبانوں کا عالمی دن ہے اور میں ما دری زبانوں کی قدر کرتی ہوں اور میر ی کوشش ہو گی کہ میں بہت جلد بلوچی زبان سیکھوں اور اگر دوبارہ گوادر آ نے کا مو قع ملے تو میں بلوچی زبان میں تقر یر کر ونگی انہوں نے کہا کہ گوادر پا کستان کا مستقبل ہے اکنامک کوریڈور او ر گوادر پورٹ کے منصو بے کی بدولت یہ نہ صرف اس خطہ بلکہ عالمی دنیا کے لےئے بھی اہم درجہ رکھتی ہیں گوادر معاشی تبد یلیوں کا نقیب بنے گا اور حکومت یہاں کے لوگوں کے معیا زندگی کوبہتر سے بہتر بنانے کے لےئے ہر ممکن کوشش کر یگی تقر یب سے صو بائی وزیر صحت رحمت صالح اور ڈسٹر کٹ کونسل گوادر کے چےئر مین بابو گلاب نے بھی خطاب کیا۔