آنیوالے وقت میں کفن پر بھی آئی ایم ایف کی مہر ہوگی ‘وزیر اعظم نوازشر یف نیب کو جن معصوم لوگوں کوتنگ نہ کر نے کی بات کر رہے ہیں وہ سب کر پٹ افراد (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں ہی ہیں،عوامی مسلم لیگ کے سر براہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کا انٹرویو

اتوار 21 فروری 2016 23:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو اتنا مقر وض کر دیا آنیوالے وقت میں کفن پر بھی آئی ایم ایف کی مہر ہوگی ‘وزیر اعظم نوازشر یف نیب کو جن معصوم لوگوں کوتنگ نہ کر نے کی بات کر رہے ہیں وہ سب کر پٹ افراد (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں ہی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں اب بھی کہتاہوں کہ نوازشر یف اور (ن) لیگ کی حکومت کیلئے مارچ تک کا وقت مشکل ہے اور اسی دوران حکومت کو بہت سخت معاملات کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امیروں کیلئے توسب کچھ موجو د ہے مگر غر یبوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں اور غر یب کیلئے دو قت کی روٹی تو دور کی بات انکو کو مر نے کے بعد قبر اور کفن بھی مشکل سے میسر ہو تا ہے اور حکمرانوں نے ملک کو جتنا مقر وض کر دیا ہے آنیوالے وقت میں کفن پر بھی آئی ایم ایف کی مہر لگی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جو مر ضی کر لیں انکو اب ہر صورت احتساب کا سامنا کر نے پڑ یگا اور قوم کر پٹ لوگوں کا مکمل احتساب چاہتی ہے۔