سوئی ناردرن گیس ٹاسک فورس کی کارروائی،چوری میں ملوث 3281 گھریلو صارفین کے کنکشن منقطع، سالانہ لاکھوں روپے کی گیس چوری پکڑی گئی، گیس چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے۔ محمو د ضیاء احمد

پیر 22 فروری 2016 00:02

سوئی ناردرن گیس ٹاسک فورس کی کارروائی،چوری میں ملوث 3281 گھریلو صارفین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21فروری۔2016ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی خصوصی ٹاسک فورس نے گزشتہ دہ ماہ کے دوران گیس چوری کرنے والے بڑے نیٹ ورکس کا سراغ لگا کر 3281 گھریلو صارفین کے غیر قانونی کنکشن منقطع کئے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر محمو د ضیاء احمد نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ شہر بھر میں گیس چوروں اور غیر قانونی طریقے سے گیس کنکشن لگانے والوں کے خلاف مہم جاری ہے جس کے لئے متعدد چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چھاپہ مار ٹیموں کی نگرانی ڈپٹی چیف انجینئر فاروق سلیم اور ایگزیکٹو انجینئر یو سف ذاکر کر رہے ہیں جنہوں نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں شادی پورہ،ماڈل ٹاؤن، بلال ٹاؤن،پتوکی،شاہ دی کھوئی،عمر ٹاؤن،آرے بازار،کینٹ،مومن پورہ ،تاج کالونی،السراج پارک، ٹھوکر نیاز بیگ،ہربنس پورہ،راؤنڈ روڈ،پنڈ بیدیاں روڈ،بند روڈ،پرانا کاہنہ نو،جوہر ٹاؤن، بادامی باغ سمیت لاہور شہر کے دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر گیس کے غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے سالانہ لاکھوں روپے کی گیس چوری پکڑی ہے جبکہ گیس چوروں کء خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں۔