پاکستان سپر لیگ کے فائنل مقابلے کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 فروری 2016 01:29

پاکستان سپر لیگ کے فائنل مقابلے کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21فروری- 2016ء)پاکستان سپر لیگ کیخلاف مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں اور منگل کے روز شیڈول فائنل مقابلے کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ انتہائی کامیابی سے جاری ہے جس کی سب سے بڑی مثال 23فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلا م آباد یونائیٹڈ کے مابین مقابلے سے 2دن قبل ہی میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہونا ہے ،چیئر مین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں جس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کو ناکام بنانے کے لیے مخالفین کی جانب سے طرح طرح کی سازشیں کی گئیں تاہم پی ایس ایل اب تک پاکستان کرکٹ بورڈ کا شروع کردہ کامیاب ترین ایونٹ ثابت ہورہا ہے۔