شام:حمص اور دمشق میں بم دھماکے 140 افراد ہلاک اور180سے زائدزخمی ہو گئے
میاں محمد ندیم پیر 22 فروری 2016 09:52
دمشق(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22فروری۔2016ء) شام کے شہروںحمص اور دمشق میں بم دھماکوں میں 140 افراد ہلاک اور180سے زائدزخمی ہو گئے ہیں۔سرکاری ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حمص میں دو کار بم دھماکوں میں 57 افراد ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ دمشق کے نواحی علاقے سیدہ زینب میں چار بم دھماکوں میں 83 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد میں سے اکثریت عام شہریوں کی تھی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری تسلیم کی ہے۔ حال ہی میں سرکاری افواج کے کنٹرول میں آنے والے شہر حمص کا شمار ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں 2011 میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف سب سے پہلے تحریک کا آغاز ہوا تھا۔(جاری ہے)
بم دھماکوں میں شہر کے اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں صدر بشار السد کے فرقے ’علوی‘ سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں۔
اس علاقے کو ماضی میں بھی شدت پسند گروہ دولتِ اسلامیہ نشانہ بناتا رہا ہے۔سیرین آبزویٹری فار ہیومن رائٹس کے بقول ان دھماکوں میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق سیدہ زینب کے مزار کے قریب ایک کار بم دھماکہ ہوا جس کے بعد دو خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔سرکاری ٹی وی کے مطابق دھماکے ایک مقامی اسکول کے نزدیک اس وقت ہوئے جب طلبہ اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں اسکول کے کئی طلبہ بھی شامل ہیں۔دمشق میں ہونے والے حملوں سے چند گھنٹے قبل شام کے وسطی شہر حمص میں دو کار بم دھماکے ہوئے تھے جن میں کم از کم 57 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔خیال رہے کہ شام میں پانچ برس سے جاری لڑائی میں اب تک 250,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.