فجی: شدید ترین طوفان 300 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے ہوائیں‘10افرادہلاک‘سینکڑوں گھرتباہ
میاں محمد ندیم پیر 22 فروری 2016 10:10
فجی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22فروری۔2016ء) فجی میں سمندری طوفان ونسٹن سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد10 ہوگئی ہے۔گذشتہ دنوں آنے والے طوفان کے بارے میں خیال ہے کہ یہ جنوبی نصف کرہ ارض پر آنے والا شدید ترین طوفان تھا جس میں 300 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے ہوائیں چلیں۔طوفان نے سینکڑوں گھر تباہ کیے اور بجلی کے کھمبوں کو اکھاڑ ڈالا جس کی وجہ سے بجلی منقطع ہو گئی۔
طوفان کے ٹکرانے کے دو روز بعد ہونے والی تباہی کو مکمل تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔دارالحکومت سوا اس طوفان سے شدید ترین تباہی سے محفوظ رہا تاہم نیوزی لینڈ کی فوج کی جانب سے مہیا کی جانے والی علاقے کی فضائی ویڈیو میں دور افتادہ گاو ں کو ملیا ملیٹ دیکھا جا سکتا ہے۔بہت سارے علاقوں تک رسائی ممکن نہیں ہے اور وہاں بجلی ابھی بھی منقطع ہے۔(جاری ہے)
امدادی اداروں کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ اشیائے خورونوش اور صاف پانی کی دستیابی کے فقدان کے بارے میں بھی خدشات بڑھ رہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے ہفتے کی رات نافذ کیے گئے کرفیو میں نرمی کر دی گئی اور ملک میں فضائی آمدورفت دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ کیٹیگری فائیو کا یہ طوفان، جو کہ سب سے بڑا سمجھا جاتا ہے، فجی کے اہم جزیرے ویٹی لیوو سے ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 پر ٹکرانے کے بعد مغرب کی طرف نکل گیا۔ آخری وقت پر اس کی سمت بدلنے سے دارالحکومت ’سوا‘ کو وہ نقصان نہیں ہوا جو کہ ہو سکتا تھا۔حکومت نے 750 پناہ کے سینٹر کھولے ہیں۔فجی براڈکاسٹنگ کمپنی کے مطابق ملک کے دوسرے سب سے بڑے جزیرے وانوا لیوو کی ایک پناہ گاہ میں 1000 کے زیادہ افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.