نئی دہلی : پٹھانکوٹ حملے کا مقدمہ کافی نہیں ، سنجیدہ تحقیقات ہونی چاہئیں،اب بہت ہو گیا ، ہم چپ نہیں رہیں گے ، بھارت پر حملہ کرنے والوں کو ان ہی کے لہجے میں جواب دیں گے ۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کا بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 11:00

نئی دہلی : پٹھانکوٹ حملے کا مقدمہ کافی نہیں ، سنجیدہ تحقیقات ہونی چاہئیں،اب ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء) : بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ کس کو کب اور کیسے جواب دینا ہے فیصلہ ہم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کا مقدمہ کافی نہیں ، حملے کی سنجیدہ تحقیقات ہونی چاہئیں، بھارتی وزیر فاع نے بھارتی ٹی وی چینل کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ اب بہت ہو گیا ، ہم اب چپ نہیں رہیں گے ، اور بھارت پر حملہ کرنے والوں کو ان کے لہجے میں جواب دیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاچن سے فوج واپس بلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کا مقدمہ گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔