ایشیاء کپ ،بابر اعظم اور رومان رئیس زخمی ،شرجیل خان ،محمد سمیع کی ٹیم میں شمولیت کا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 فروری 2016 11:11

ایشیاء کپ ،بابر اعظم اور رومان رئیس زخمی ،شرجیل خان ،محمد سمیع کی ٹیم ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22فروری- 2016ء) ایشاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر رومان رئیس زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے میڈیم فاسٹ باؤلر رومان رئیس ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں جب کہ مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کی کلائی پر گیند لگنے کے باعث ان کی ایشیا ء کپ میں شرکت مشکو ک ہوگئی ہے جس پر چیف سلیکٹر ہارون رشید نے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد بابر اعظم کی جگہ پاکستان سپر لیگ کی پہلی سنچری سکور کرنے والے شرجیل خان اور رومان رئیس کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد سمیع یا عمر گل کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ہارو ن رشید کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی میڈیکل رپورٹ ایک آدھ گھنٹے میں آجائے گی جس کے بعد ان کو ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔