اسلام آباد : ریحام خان نے موت کے بعد از مرگ اپنے جسمانی اعضا سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 11:26

اسلام آباد : ریحام خان نے موت کے بعد از مرگ اپنے جسمانی اعضا سندھ انسٹی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء) : معروف ٹی وی میزبان اور پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بعد از مرگ اپنے جسمانی اعضا سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ریحام خان نے عطیہ زندگی فارم پر دستخط بھی کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ریحام خان ایس آئی یو ٹی میں زیر علاج معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی عیادت کے لیے گئیں جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے تمام اعضاء جو بعد از مرگ کسی کے کام آسکتے ہیں، ایس آئی یو ٹی کو عطیہ کرنے کے لئے فارم پر دستخط کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بعد از مرگ اپنے جسمانی اعضاءعطیہ کرنا چاہئیں، ایس آئی یو ٹی میں دور دراز علاقوں سے مریض آئے ہوئے ہیں جو گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں، اور ان مریضوں میں بچے بھی شامل ہیں جو عطیات کے منتطر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ہماری وجہ سے کسی ایک انسان کی جان بچ سکے تو وہ پورے خاندان کی بحالی اور یہ صدقہ جاریہ بھی ہے، سماجی رہنما عبد الستار ایدھی سے ملاقات کے بعد ریحام کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی ایک عظیم انسان ہیں ، ایدھی صاحب واپس کام پر آنا چاہتے ہیں اور انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ میں نے ایدھی صاحب سے وعدہ کیا ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت کے لئے جو کام کر رہے ہیں، اس میں مجھ سے جتنی سپورٹ ہو سکتی ہے، کروں گی۔

متعلقہ عنوان :