پاکستان سپر لیگ،رمیز راجہ نے سعید اجمل کے بیٹوں کے بارے میں بڑا انکشاف کرڈالا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 فروری 2016 11:32

پاکستان سپر لیگ،رمیز راجہ نے سعید اجمل کے بیٹوں کے بارے میں بڑا انکشاف ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22فروری- 2016ء)پاکستان سپر لیگ کے سفیر او ر معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے قومی ٹیم کے سابق آف سپنر سعید اجمل کے بیٹوں کے بارے میں بڑا انکشاف کرڈالا ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آبا د یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین اتوار کو کھیلے گئے تیسرے پلے آف میچ کے بعد رمیز راجہ ساتھی کمنٹیٹر ایلن ولکنز کے ساتھ گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران ایلن نے رمیز کی توجہ ان کے پیچھے کھیلنے والے دو بچوں کی جانب مبذول کرائی جس پر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ وہ دونوں آف سپنر سعید اجمل کے بیٹے بلا ل اور ہلا ل ہیں ،رمیز نے مزید بتایا کہ اجمل کے خیال میں ان کے دونوں بیٹے ان سے اچھے بلے باز بنیں گے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنا نام بنائیں گے ۔