اے بی ڈیویلیئرز نے تیز ترین ٹی ٹونٹی نصف سنچری کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 فروری 2016 11:58

اے بی ڈیویلیئرز نے تیز ترین ٹی ٹونٹی نصف سنچری کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ..

جوہانسبرگ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22فروری- 2016ء) جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈیویلیئرز نے تیز ترین ٹی ٹونٹی نصف سنچری کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ۔

(جاری ہے)

32سالہ ڈیویلیئرز نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں 21گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی ، اس سے قبل 23گیندوں پر ففٹی مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی انہی کے نام تھا ۔ڈیویلیئرز نے مذکورہ مقابلے میں 29گیندوں پر 6چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے 71رنز سکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار بھی اداکیا ۔