لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام فیشن و میوزیکل شو کو ماڈلز اور گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس سے یادگار بنا دیا

پیر 22 فروری 2016 12:02

لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام فیشن و میوزیکل شو کو ماڈلز اور گلوکاروں نے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) اداکارہ و ماڈل ڈولی کا ایک اور چھکا ، مقامی ہوٹل میں ہونے والے فیشن و میوزیکل شو کو ماڈلز اور گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس سے یادگار بنا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں این جی او احساس فار لائف کے لیے چیرٹی فیشن و میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی معروف ماڈلز روینا ، ڈولی ، ثانیہ ، عدن صدیقی ، میری ، حیرا ، نفیسہ ، علی ظفر ، احسن ، حمزہ ، وقار اور عثمان نے ریمپ پر واک کی ۔

شو میں ماڈل و اداکارہ نایاب نے ڈانس پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جبکہ گلوکاروں میں حنا فرید ، عمران نیازی اور عرش نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ شو میں سینئر اداکار راشد محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ فیشن و میوزیکل شو میں کمپیئرنگ ڈولی ، وسیم اور سعید انور نے کی ۔ تقریب میں سینکڑوں بن بلائے مہمان بھی موجود تھے جس کے باعث ہوٹل نتظامیہ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔