بلاول بھٹو زرداری نے رحمان ملک کو سیاسی مشاورت کے لئے دبئی طلب کر لیا

پیر 22 فروری 2016 12:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رحمان ملک کو سیاسیمشاورت کے لئے دبئی طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو دبئی طلب کر لیا ہے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے جس میں حکومتی ایوانوں سے نیب کے خلاف اٹھنے والی آواز ، احتسابی عمل میں رکاوٹوں سندھ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پیپلزپارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔