امیتابھ کی طبعیت خراب‘ ایوارڈ تقریب میں شرکت نہ کرسکے

پیر 22 فروری 2016 13:01

امیتابھ کی طبعیت خراب‘ ایوارڈ تقریب میں شرکت نہ کرسکے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن طبیعت خراب ہونے کی بنا پر گزشتہ رات ہونے والی ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت نہ کرسکے جس پر انھوں نے میزبان سے معذرت کی ہے۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹراپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ بڑھاپے میں بیمار ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے اور گزشتہ روز طبعیت خراب ہونے پر زی ایوارڈ میں اجے دیوگن کے والد ویرو دیوگن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیے جانے کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکا تھا جسکا مجھے افسوس ہے۔