خوبرواداکارہ کترینہ انوراگ باسو کی فلم میں صحافی کا کردار نبھائیں گی
پیر 22 فروری 2016 13:07
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف فلمساز انوراگ باسو کی نئی آنے والی فلم”جگا جاسوس“ میں صحافی کے کردار میں نظر آئیں گی۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم”بوم“ سے کیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اورکامیابیاں حاصل کرتی چلی گئیں یہی نہیں اپنی جاندار اداکاری کے باعث انڈسٹری میں اپنا ایک الگ مقام بنایا جب کہ باربی ڈول نے اپنے فنی سفر میں متعدد منفرد کردار ادا کئے تاہم اب وہ اپنی نئی آنے والی فلم میں ایک نئے روپ میں نظر آئیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف فلمساز انوراگ باسو کی نئی آنے والی فلم”جگا جاسوس“ میں اپنے سابقہ محبوب رنبیر کپور کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس میں وہ صحافی کے روپ میں دکھائی دیں گی جب کہ دونوں اداکاروں کی ایک دوسرے سے کنارہ کشی کے باعث فلم کی شوٹنگ ایک بار پھر روک دی گئی ہے جس کی وجہ سے فلم کے ہدایت کار شدید پریشان ہیں۔واضح رہے کہ فلم ”جگا جاسوس“ رواں سال جون میں ریلیز ہونا تھی تاہم شوٹنگ میں تاخیر کے باعث اب مقررہ وقت پر ریلیز نہ ہونے کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.