ففٹی اوور ویٹرنز منی ورلڈ کپ کے مقابلے سری لنکا میں شروع ہوگئے

پیر 22 فروری 2016 14:11

ففٹی اوور ویٹرنز منی ورلڈ کپ کے مقابلے سری لنکا میں شروع ہوگئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء)اوورففٹی ویٹرنز منی ورلڈ کپ کے مقابلے سری لنکا میں شروع ہوگئے۔ نواب عاشق حسین قریشی کی قیادت میں سرے ولیج کرکٹ گراؤنڈ سری لنکا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویٹرنز نے انگلینڈ ساؤتھ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ انگلینڈ ساؤتھ نے پہلے کھیلتے ہوئے 35 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔

ایم حسین نے 61، بی ملر 40، بریتھ ویٹ نے 23 اور اے بٹلر نے 29 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ پاکستان ویٹرنز کی طرف سے دستگیر بٹ نے 1/14، جاوید 1/24، اکرم رضا 1/31 اور جاوید حیات نے 1/39، وکٹ حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں پاکستان ویٹرنز نے 25.5 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ ساجد علی 61، راجہ ارشد 36، دستگیر بٹ 66 رنز ناٹ آؤٹ اور نجیب صادق نے 14رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

انگلینڈ ساؤتھ کی طرف سے ٹی ڈوٹن نے 1/20 اور اے بٹلر نے 1/31 وکٹ حاصل کیں۔ جیف سٹریٹ فورڈ، جیوف سینڈ روک امپائر جبکہ کیون بیٹ ہیل اور جون سمتھ نے سکورر کے فرائض انجام دیئے۔ نواب عاشق حسین قریشی اور سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ آئندہ آنے والے میچوں میں بھی اسی طرح کے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام بلند کریں گے۔