پاکستان سپرلیگ میں لاہورقلندرکے عمراکمل کامیاب ترین بیٹسمین رہے

پیر 22 فروری 2016 14:31

پاکستان سپرلیگ میں لاہورقلندرکے عمراکمل کامیاب ترین بیٹسمین رہے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) پہلی پاکستان سپرلیگ میں لاہورقلندرکے عمراکمل کامیاب ترین بیٹسمین رہے۔عمراکمل نے7میچوں کی7اننگزمیں83.75کی اوسط سے 335 رنزبنائے جن میں4نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور93رنزہے۔دوسرے نمبرپرکراچی کنگزکے روی بوپارا نے9میچوں کی 9 اننگز میں 54.83کی اوسط سے329رنزبنائے جن میں2نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور71رنزناٹ آوٴٹ ہے۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبرپراسلام آباد یونائیٹڈکے شریلی خان نے10میچوں کی10اننگزمیں31.88کی اوسط سے287رنزبنائے جن میں ایک سنچری اورایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور117رنز ہے۔چوتھے نمبرپرپشاورزلمی کے تمیم اقبال نے6میچوں کی6اننگزمیں66.75کی اوسط سے267رنزبنائے جن میں3نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور80رنزناٹ آوٴٹ ہے۔پانچویں نمبرپرلاہورقلندرکے کیمرون ڈیلپورٹ نے8میچوں کی8اننگزمیں32.42کی اوسط سے227رنزبنائے جن میں3نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور78رنز ہے۔

متعلقہ عنوان :