بھارت کی ضعیف ترین خاتون نے بیت الخلاءکی تعمیر کیلئے بکریاں بیچ دیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 فروری 2016 14:34

بھارت کی ضعیف ترین خاتون نے بیت الخلاءکی تعمیر کیلئے بکریاں بیچ دیں

نئی دہلی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22فروری۔2016ء) بھارت کی ضعیف ترین خاتون نے بیت الخلاءکی تعمیر کیلئے بکریاں بیچ دیں بھارتی جریدے کے مطابق بھارت کی مرکزی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری میں104سالہ خاتون نے بیت الخلاءکی تعمیر کیلئے اپنی10بکریاں فروخت کردیں۔ ملک میں صفائی کی خصوصی مہم کیلئے بکریوں کی فروخت کرنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے خاتون کنور بائی سے ملاقات کی اور ان کے پاﺅں چھوئے۔

اس موقع پر مودی نے خاتون کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے روشن بھارت کی ایک بڑی مثال قائم کی ہے اور اس طرح کے اقدامات سے کھلی جگہوں پر رفع حاجت کرنے والوں کی کمی ہوگی۔کنور بائی نے اپنی رہائش گاہ پر بیت الخلا ءکی تعمیر کےلئے اپنی 8سے 10بکریاں فروخت کیں اور گاﺅں کے دیگر خاندانوں سے بھی انہوں نے درخواست کی کہ وہ بیت الخلاء تعمیر کرائیں۔

(جاری ہے)

کنور بائی ایسے گاﺅں میں رہتی ہے جہاں ٹی وی نہیں پہنچا اور نہ ہی اخبار پڑھی جاتی ہے مگر کسی طرح ’شائننگ انڈیا‘ کا نعرہ اس خاتون تک پہنچ گیا اور انہوں نے اس پر عمل کرنے کیلئے اپنی بکریاں بیچ دیں۔وزیر اعظم نے ملاقات کے موقع پر لوگوں سے کہا کہ پسماندہ علاقے کے ضعیف افراد اپنے ملک کی بہتری کیلئے سرگرم ہو جائیں تو سمجھووہاں تبدیلی آرہی ہے۔ مودی نے کنور بائی کی اس کوشش پر گاﺅں کیلئے صفائی کی سہولیات مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :