پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کی ایگزیکٹیو باڈی کا اجلا س
ملازمین کے مسائل پر تبا دلہ خیال
پیر 22 فروری 2016 14:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کی ایگزیکٹیو باڈی نے انتظامیہ کو ملازمین کے مسائل نظر انداز کرنے پر یونین کی طرف سے ہڑتا ل کا نوٹس جاری کئے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نبٹنے کیلئے حالات کا جائزہ لیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کا ا جلاس مرکزی دفتر جناح اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس کی صدارت یونین کے صدر چوہدری ندیم احمد نے کی ۔
اجلاس میں پی ایس بی انتظامیہ کو ملازمین کے مسائل نظر انداز کرنے پر یونین کی طرف سے ہڑتا ل کا نوٹس جاری کئے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نبٹنے کیلئے حالات کا جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلہ میں یونین عہدیداران اور ایگزیکٹیو ممبران پر مشتمل مختلف رابطہ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔(جاری ہے)
اس میں پہلی کمیٹی سی بی اے یونین کے سیکرٹری جنرل محمد اکرم بھٹی کی سر براہی میں جس کہ ذمہ مختلف ارکان ِ پارلیمنٹ ، سیاسی و سماجی اور راولپنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی دیگر مزدور تنظیموں کے قائدین سے رابطہ کی ذمہ داری سونپی گئی جبکہ دوسری کمیٹی کیلئے سی بی اے یونین کے چیئرمین غلام رسول اور پریس انفارمیشن سیکرٹری عارف نواز کو پرنٹ اینڈ الیکڑانک میڈیا سے ملازمین کے مسائل اجاگر کرنے اور میڈیا تنظیموں سے رابطہ کی ذمہ داری سونپی گئی اور تیسری کمیٹی یونین کے صدر چوہدری ندیم احمد کی سر براہی میں تشکیل دی گئی جس کو پی ایس بی ملازمین سے قریبی رابطہ رکھنے اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدو جہد کرنے پر قائل کرنے کی ذمہ داری دی گئی ۔
اجلاس میں ، غلام رسول چیئرمین، راجہ اعجاز احمد، سینئیر نائب صدر، ملک محمد اختر نائب صدر، پرویز مسیح نائب صدر، جمروز شاہ نائب صدر، سید نعیم حیدر شاہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل، فرمان خان، غلام دستگیر، راجہ سروف خان، انجم شہزاد، وسیم احمد مغل، عارف نواز خان، فاروق حسین، نور نواص خان، مشتاق مسیح، محمد اعجاز، سجاد بخت اور میڈم شاہین طاہرہ نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.