وفاقی وزارت کیڈ اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے درمیان ہونے والا شجرکاری کا معاہدہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

پیر 22 فروری 2016 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) وفاقی وزارت کیڈ اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے درمیان ہونے والا شجرکاری کا معاہدہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ درخواست ندیم شیخ نے دائر کی ہے جس میں انہوں نے وفاقی وزارت کیڈ ، وزارت قانون ، پاکستان ٹوبیکو کمپنی اور وفاق کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وزارت کیڈ اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے درمیان ہونے والا شجرکاری کا معاہدہ غیر آئینی اور قانونی ہے ۔

یہ معاہدہ بین الاقوامی کی بھی خلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ وزارت کیڈ اور ٹوبیکو کمپنی اس شجرکاری کے معاہدے کی تشہیر بھی کر سکیں گے اور پاکستان میں تمباکو نوشی کے حوالے سے پہلے ہی پابندی ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کے تحت بھی اس کی تشہیر نہیں کی جا سکتی ۔ ٹوبیکو کمپنی اپنی مصنوعات کی تشہیر کر کے نوجوان نسل کو ایک بار پھر سگریٹ نوشی کی طرف مائل کرے گی ۔پہلے ہی بڑی تعداد میں پاکستانی سگریٹ نوشی اور مختلف نشوں کے عادی ہیں ۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ معاہدے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم قرار دیا جائے اور اس پر ہونے والا عملدرآمد بھی روک دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :