کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ، نیل ویگنر کے باؤنسر نے سٹیو سمتھ کو چاروں شانے چت کردیا
پیر 22 فروری 2016 14:44
کرائسٹ چرچ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22فروری- 2016ء) نیل ویگنر کے تباہ کن باؤنسر نے سٹیو سمتھ کو زمین بوس کردیا، کھلاڑیوں اور تماشائی کینگرو کپتان کی حالت دیکھ کر پریشان ہوئے تاہم جب وہ چند منٹ بعد پاؤں پر کھڑے ہوئے تو سب نے سکھ کا سانس لیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نیل ویگنر نے آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کو شارٹ پچ بال کرائی جو ان کے ہیلمٹ پر اس زور سے لگا کہ وہ نیچے گر گئے، ان کی یہ حالت دیکھ کر کھلاڑیوں اور شائقین کو فلپ ہیوگز کی المناک موت یاد آنے لگی اور کیوی فیلڈرز فوری طور پر سمتھ کی جانب لپکے جبکہ میڈیکل سٹاف بھی انہیں طبی امداد دینے فیلڈ میں آگیا تاہم تھوڑی دیر بعد سمتھ نے آنکھیں کھول دیں اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوگئے ۔
طبی امداد ملنے کے بعد سمتھ نے اپنی بلے بازی جاری رکھی اور 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ کیوی پیسر نیل ویگنر کا کہنا تھا کہ سمتھ کی حالت دیکھ کر وہ بھی پریشان ہوگئے تھے کیوں کوئی باولر جان بوجھ کر کسی کے سر کو نشانہ نہیں بناتا تاہم ایک کھلاڑی حیثیت سے وہ ہمیشہ اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے سب کچھ کرنے کے تیار ہیں اور شارٹ پچ بالز کروانا جاری رکھیں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.