اورنج لائن ٹرین منصوبہ، پڑھی لکھی خاتون پنجاب حکومت پر برس پڑی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 15:02

اورنج لائن ٹرین منصوبہ، پڑھی لکھی خاتون پنجاب حکومت پر برس پڑی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء) : اورنج لائن ٹرین منصوبے نے جہاں شہر کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے وہیں بیشتر آشیانوں کو بھی نقصان پہنچا کر اور مسمار کر کے اپنی جڑیں مضبوط کی ہیں۔ حال ہی میں بجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ کی زد میں آنے والے ایک گھر کی خاتون پنجاب حکومت پر برس پڑی ۔

(جاری ہے)

مذکورہ خاتون نے پنجاب حکومت اور حکمرانوں کو دھوکے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر دھوکے اور ڈراوے کی بنیاد پر خالی کروا کر مسمار کیے جا رہے ہیں۔

اپنی کہانی بتاتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ میں سیلف میڈ اور پڑھی لکھی خاتون ہوں، اورنج لائن ٹرین کی زد میں آیا میرا گھر میری تمام عمر کی جمع پونجی ہے جسے حکومت گرانا چاہ رہی ہے۔ پنجاب حکومت کے مظالم سہتی اس خاتون کی دردناک اور جذبات سے بھر پور ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

متعلقہ عنوان :