افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی تاریخ کا اعلان روان ہفتے متوقع

پیر 22 فروری 2016 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) کابل انتظامیہ اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کی بحالی کی تاریخ کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے‘ ان مذاکرات میں افغانستان‘ پاکستان‘ چین اور امریکہ کے سینئر حکام شرکت کرینگے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چار فریقی رابطہ گروپ کا اجلاس آج منگل کو افغان دارالحکومت کابل میں ہو گا۔

(جاری ہے)

گروپ سے منسلک ایک سینئرر پاکستانی عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بات چیت کے بعد افغان امن مذاکرات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ اگرچہ عہدیدار نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم افغان حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات ایک ہفتے کے اندر اندر منعقد ہو سکتے ہیں اور مذاکرات کے لئے اسلام آباد یا بیجنگ کی جگہ کا انتخاب عمل میں آ سکتا ہے

متعلقہ عنوان :