بھارت، 104سالہ خاتون نے بیت الخلاء کی تعمیر کیلئے بکریاں بیچ دیں
بکریاں فروخت کر نے پر مودی خاتون کے پاؤں پڑ گئے،حوصلہ افزائی بھی کی
پیر 22 فروری 2016 15:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) ’شائننگ انڈیا‘ کے نعرے پر عمل کرتے ہوئے بھارت کی ضعیف ترین خاتون نے بیت الخلاء کی تعمیر کیلئے بکریاں بیچ دیں جس پرمودی نے104سالہ خاتون کے پاؤں چھو لیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مرکزی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری میں104سالہ خاتون نے بیت الخلاء کی تعمیر کیلئے اپنی10بکریاں فروخت کردیں۔
ملک میں صفائی کی خصوصی مہم کیلئے بکریوں کی فروخت کرنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے خاتون کنور بائی سے ملاقات کی اور ان کے پاؤں چھوئے۔اس موقع پر مودی نے خاتون کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے روشن بھارت کی ایک بڑی مثال قائم کی ہے اور اس طرح کے اقدامات سے کھلی جگہوں پر رفع حاجت کرنے والوں کی کمی ہوگی۔(جاری ہے)
کنور بائی نے اپنی رہائش گاہ پر بیت الخلا ء کی تعمیر کیلئے اپنی 8سے 10بکریاں فروخت کیں اور گاؤں کے دیگر خاندانوں سے بھی انہوں نے درخواست کی کہ وہ بیت الخلاء تعمیر کرائیں۔
کنور بائی ایسے گاؤں میں رہتی ہے جہاں ٹی وی نہیں پہنچا اور نہ ہی اخبار پڑھی جاتی ہے مگر کسی طرح ’شائننگ انڈیا‘ کا نعرہ اس خاتون تک پہنچ گیا اور انہوں نے اس پر عمل کرنے کیلئے اپنی بکریاں بیچ دیں۔وزیر اعظم نے ملاقات کے موقع پر لوگوں سے کہا کہ پسماندہ علاقے کے ضعیف افراد اپنے ملک کی بہتری کیلئے سرگرم ہو جائیں تو سمجھووہاں تبدیلی آرہی ہے۔ مودی نے کنور بائی کی اس کوشش پر گاؤں کیلئے صفائی کی سہولیات مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.