کچی آباد ی کیس،سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ فضل دین گرفتا ر

پیر 22 فروری 2016 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) کچی آباد ی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر ایف آئی اے نے وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ فضل دین کو کمرہ عدالت کے باہر سے حراست میں لے لیا ہے ، ڈائریکٹر انفورسمنٹ کی گرفتار ی کے بعد اس کیس میں زیر حراست ملزمان کی تعداد 32 ہو گئی ہے جن میں 6عبوری ضمانت پر رہا ہیں اور 7کو عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کچی آباد ی کیس میں سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ فضل دین عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی جس کی سماعت سینٹرل سپیشل جج ملک نذیر نے کی ہے ، عدالت نے سی ڈی اے کے ڈائریکڑ انفورسمنٹ کی جانب دائر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کو مسترد کر دیا ، جس پر ا یف آئی نے ملزم فضل دین کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے ، واضح رہے کہ سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ فضل دین پر کچی آبادیوں کی تعمیر میں مبینہ طور پر سہولت کاری کے الزام سمیت کرپشن کے سنگین نوعیت کے الزامات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :