غریت کے نام پر قتل کرنا کوئی غیرت نہیں ہے‘ نواز شریف

خواتین کو حقوق دینے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے ،قائد اعظم کے ویژن کو پاکستان میں حقیقت بنانا پر میرا عزم ہے، شر مین عبید چنائے کی دستاویزی فلم کی تقریب رونمائی میں گفتگو

پیر 22 فروری 2016 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ غریت کے نام پر قتل کرنا کوئی غیرت نہیں ہے‘ خواتین کو حقوق دینے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے ۔ قائد اعظم کے ویژن کو پاکستان میں حقیقت بنانا پر میرا عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم آفس میں شر مین عبید چنائے کی دستاویزی فلم کی تقریب رونمائی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شرمین عبید چنائے نے معاشرے کے تاریک پہلو کو اجاگر کیا ہے ۔ شرمین عبید چنائے معاشرے کے چیلنجنگ موضوعات کا انتخاب کرتی ہیں۔ شرمین عبید چنائے کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام عورتوں کے حقوق پر خصوصی توجہ کا درس دیتا ہے۔ اسلام میں مردوں اور عورتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عورتوں کو تہفظ اور ان کے حقوق دلانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

غیرت کے نام پر قتل کرنے والوں کے خلاف حکومت جو بھی اقدامات ہوئے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اس ملک کا فخر ہیں۔ تحریک پاکستان میں بھی عورتوں نے مردوں کے شانہ بشانہ کام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعطم کے ویژن کو پاکستان میں حقیقت بنانا میرا عزم ہے۔ ویژن 2025 ء میں عورتوں کو ترقی اور معاشرے میں خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ عورتوں کو معاشرے میں تحفظ دینے کے لئے اقداما ت کررہے ہیں۔