زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے فٹ بال زون ایچ چئمپین شپ جیت لی

پیر 22 فروری 2016 18:08

زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے فٹ بال زون ایچ چئمپین شپ جیت لی

حیدرآباد22 -فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 فروری۔2016ء)سندھ میں یو نیورسٹی طلبا ء کے درمیان ہونے والے فٹ بال فائنل میچ میں زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے کامیابی حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کر لی۔ فائنل مئچ میں زرعی یونیورسٹی نے سندھ یونیورسٹی کو ایک گول سے شکست دی، فائنل مئچ انتہائی دلچسپ رہا، میچ کے پہلے ہاف میں کامل حنیف نے 2 گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، میچ کے دوسرے ہاف میں سندہ یونیورسٹی کی ٹیم نے جارحانا کھیل کا مظاہرہ کیااور میچ کے اختتام سے 10 منٹ پہلے ایک گول کیا جسکے بعد میچ کے اختتام تک سندھ یونیورسٹی مزید گول نہ کر سکی لہذا زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام نے یہ میچ 1-2 کے مقابلے سے جیت لیا،کھیلی گئی چئمپین شپ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے زرعی یونیورسٹی میں منعقد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

زون ایچ میں سندہ کی 7 جامعات نے شرکت کی جس میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور، قائدعوام یونیورسٹی نوابشاہ، اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد، مہران یونیورسٹی جامشورو، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو، سندہ یونیورسٹی جامشورو اور میزبان زرعی یونیورسٹی ٹیم ٹنڈوجام کی ٹیم شامل تھی۔ اس زون سے کوالیفائی کرنے والی ونر اور رنر ٹیمیں فائنل راؤنڈ کے لئے لاہور میں ہونے والی انٹر یونیورسٹی کے فائنل راؤنڈ میں شرکت کرینگی۔

فائنل کے مہمان خصوصی سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی تھے جنہوں نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے اور سندہ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کو جیتنے پر 20 ہزار کیش پرائز دینے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے یونیورسٹی میں اسپورٹس کے فروغ اورسہولیات کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ صحتمند معاشرے اور صحت مند جسم کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی تمام ہاسٹلز کی از سر نو مرمت کا کام شروع کیا جارہا ہے اور یونیورسٹی کی کوشش ہے کہ اسٹوڈنٹس کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ یونیورسٹی کی سینٹرل کینٹین اور ہاسٹل کی سینٹرل کینٹین کی تزئیں و آرائش کا کام بھی شروع کیا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر اسپورٹس انوار خانزادہ نے اس موقع پر مہماں خصوصی کو اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

فائنل میچ کے موقع پر چئیرمیں اسپورٹس مینجمنٹ کمیٹی ڈاکٹر انور مقصود رستمانی، ڈاکٹر اعجاز کھنوارو ڈین سوشل سائنسز، ڈاکٹر مولچند میمبر اسپورٹس کمیٹی، ڈاکٹر ریاض برڑو ہاسٹل پرووسٹ، محمد علی سانگی، ممتاز جکھرو، منظور مگسی، شوکت سانگی، چاچا رضا الله راجپوت، خرم رفیع، عقیل احمدو دیگر مہمانوں اور اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد موجود تھی۔