مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کا معاملہ ایجنڈے میں شامل

29فروری کو ہونے والے اجلاس میں ایل این جی کی پیداوار اور تقسیم ، نیشنل فلڈ پروگرام 2015ء تا 2025ء سمیت 10نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

پیر 22 فروری 2016 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) مشترکہ مفادات کونسل کے29فروری کو ہونے والے اجلاس میں مردم شماری کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا،اجلاس میں ایل این جی کی پیداوار اور تقسیم، گیس پیداوار کے 5 کلو میٹر میں واقع علاقوں کو گیس کی فراہمی، نیشنل فلڈ پروگرام 2015ء تا 2025ء سمیت 10نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا ایجنڈا10نکاتی ہو گ، مردم شماری کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے ایجنڈے میں شامل نہیں، 18 مارچ 2015ء کے کونسل کے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کی گزشتہ دو سال کی رپورٹس کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، ایل پی جی کی پیداوار اور تقسیم کی 2015ء کی پالیسی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہو گی،گیس پیداوار کے 5 کلو میٹر میں واقع علاقوں کو گیس کی فراہمی ایجنڈے کا حصہ ہو گی۔اجلاس میں نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان 2015-2025ء پر بھی غور کیا جائے گا۔کونسل نیشنل میٹرولوجی انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے قیام کے بل پر غور کرے گی۔

متعلقہ عنوان :