قومی ٹیم کے مڈل آرڈربیٹسمین بابر اعظم انجرڈ ہوکر ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہر

پیر 22 فروری 2016 18:38

قومی ٹیم کے مڈل آرڈربیٹسمین بابر اعظم انجرڈ ہوکر ایشیا کپ اور ورلڈ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) قومی ٹیم کے مڈل آرڈربیٹسمین بابراعظم انجری کے باعث ایشیا کپ اورورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہرہوگئے جبکہ فاسٹ بالررومان رئیس کی بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت مشکوک ہے۔پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے بابراعظم کلائی کی انجری کا شکارہوگئے، ایم آرآئی رپورٹ کے مطابق بابرکی انجری سنگین نوعیت کی ہے اسلئے وہ ایشیا کپ اورورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہرہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسکواڈ میں شامل فاسٹ باو?لررومان رئیس بھی ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہیں، گریڈ ون انجری کے باعث رومان ایشیا کپ سے باہرہوگئے ہیں اوران کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت بھی مشکوک ہے۔انجری مسائل کے باعث ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ میں متبادل کھلاڑیوں کی شمولیت کے حوالے سے سلیکٹرزکی مشاورت جاری ہے، ہیڈ کوچ وقاریونس آج یواے ای پہنچ رہے ہیں، کوچ اورکپتان سے مشاورت کے بعد ایشیا کپ اورورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں متبادل کھلاڑیوں کی شمولیت کا فیصلہ ہوگا، ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغازچوبیس فروری سے ہورہا ہے جس میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بدھ کودبئی سے بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔