تیسرا بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ویمن سکواش ٹورنامنٹ 2016ء کے تمام انتظامات مکمل

انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد شروع ، ٹورنامنٹ 23تا 28فروری تک سفاری کلب راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

پیر 22 فروری 2016 18:47

تیسرا بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ویمن سکواش ٹورنامنٹ 2016ء کے تمام انتظامات ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری۔2016ء) تیسرا بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ویمن سکواش ٹورنامنٹ 2016ء کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد شروع ہوگئی۔یہ ٹورنامنٹ 23تا 28فروری 2016ء سفاری کلب راولپنڈی میں شروع ہورہاہے جس میں 6ممالک کی 15انٹرنیشنل خواتین کھلاڑیوں سمیت 31کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ 15000امریکی ڈالر انعامی رقم کے اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ 23اور24فروری کوہونگے جبکہ افتتاحی تقریب 24فروری سہ پہر ساڑھے تین بجے سفاری کلب نزدکارچوک راولپنڈی منعقدہوگی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کامین راؤنڈ 25فروری سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، مصر، انڈونیشیا، ملائشیاء اور میزبان ملک پاکستان کی سنیئرخواتین سکواش کھلاڑی شرکت کررہی ہیں۔بحریہ ٹاؤن کی ڈائریکٹرپراجیکٹس کلب اینڈریسٹورنٹس مسز سطوت بابر نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ بحریہ ٹاؤن کے زیراہتمام تین سال سے باقاعدہ منعقد ہورہاہے اوررواں سال سکواش کی عالمی تنظیم پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کاپاکستان میں واحد ویمن ایونٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد دنیا بھرمیں پرامن اورخوبصورت پاکستان کاتصور اجاگرکرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :