نارنگ منڈی،ڈاکوؤں نے نوبیاہتاجوڑے کو 20لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات ،50ہزارروپے نقدی اورموبائل فونزسے محروم کردیا

اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے ، متاثرہ خاندان پرغشی کے دورے ،سڑک پردھرنادیکرشدیداحتجاج ،پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرلی

پیر 22 فروری 2016 20:08

نارنگ منڈی،ڈاکوؤں نے نوبیاہتاجوڑے کو 20لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات ..

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) مریدکے نارووال روڈپرچک بھلہ کے قریب دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے نوبیاہتاجوڑے کو 20لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات ،50ہزارروپے نقدی اورموبائل فونزسے محروم کردیااورفرارہوگئے ، لٹنے والے خاندان پرغشی کے دورے ،سڑک پردھرنادیکرشدیداحتجاج کرتے رہے ،پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرلی ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ بدوملہی کے رہائشی طلحہ شبیراپنے نوبیاہتا بیٹے ظہیراحمداوردلہن سمیت پانچ افرادکے ہمراہ کارنمبری ایل ای اے 5370پر سادھوکی جارہے تھے کہ دن دہاڑے مصروف ترین شاہراہ پر2مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرسرعام کارکوروک کر لوٹ لیا اور اسلحہ لہراتے للکارے مارتے فرارہوگئے ۔لٹنے والاخاندان شام تک سڑک پردھرناریتے روتااورچیخ وپکارکرتارہا۔تھانہ نارنگ منڈی پولیس مصروف تفتیش ہے ڈکیتی کی واردات پرعلاقہ میں خوف وہراس پھیل گیاواضح رہے کہ گذشتہ روزدلہا ظہیراحمد کی شادی ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :