مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری بارے فیصلہ کیا جائے گا ، وزیراعظم نے نیب کے طریقہ کار پر بات کی ، پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حمایت کر رہا ہوں

وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 22 فروری 2016 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ 29فروری کے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کے حوالے سے تفصیلی بحث کی جائے گی اور فیصلہ کیا جائے گا ، وزیراعظم نے نیب کے طریقہ کار پر بات کی جس کو چیئرمین نیب نے تسلیم کیا ، پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کو سپوٹ کر رہا ہوں ۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے 29فروری تک انتظار کیا جائے گا کیونکہ 25فروری کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تفصیلی بحث کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ سپر لیگ پاکستان میں منعقد کریں گے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نیب کے طریقہ کار کے حوالے سے بات کی اور چیئرمین نیب نے ان کی بات تسلیم کی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں وہ کوئٹہ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حمایت کر رہے ہیں ۔