ملک میں بادشاہت چل رہی ہے ، وزیراعظم کو پارلیمنٹ سمیت کسی ادار ے میں کوئی دلچسپی نہیں، مردم شماری سے تاخیر نقصان دہ ہے ، وزراء اورسرکردہ لوگوں کی طرف ہاتھ بڑھنے کے بعد نیب کا راستہ روکنے کیلئے اس کے خلاف بیان بازی شروع کر دی گئی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کی میڈیا سے گفتگو
پیر 22 فروری 2016 20:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں بادشاہت چل رہی ہے اور وزیراعظم نوازشریف کو پارلیمنٹ سمیت کسی ادار ے میں کوئی دلچسپی نہیں، مردم شماری کے حوالے سے تاخیر نقصان دہ ہے ، اتنے عرصے سے مردم شماری کا نہ ہونا ریاست کی نا اہلی ہے، جب حکومت کے وزراء اورسرکردہ لوگوں کی طرف نیب کا ہاتھ بڑھنے لگا تو نیب کا راستہ روکنے کے لئے بیان بازی شروع کر دی ۔
پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم کو کسی ادارے میں کوئی دلچسپی نہیں اور ملک میں بادشاہت ہے کیونکہ بادشاہ خود کو پارلیمنٹ کے سامنے جوابدے ہوتے ۔(جاری ہے)
مردم شماری کا نہ ہونا نقصان دہ ہے ، آبادی کے حوالے سے شماریات کا پتہ ہونا لازمی ہے تا کہ منصوبہ بندی ٹھیک کی جا سکے ۔
اتنے عرصہ تک مردم شماری کا نہ ہونا ریاست کی نااہلی ہے ۔ جب وفاق اور پنجاب حکومت کے وزراء اور سرکردہ لوگوں پر نیب کا ہاتھ بڑھنے لگا تو نیب کو روکنے کیلئے بیان بازی شروع ہو گئی ۔ نیب میں گزشتہ ڈھائی سالوں میں کوئی بیماری نظر نہیں آئی لیکن گھبر ا کر نیب کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں ۔ رہائشی اداروں کی قوت اتنی کمزور ہو گئی ہے لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا اور وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.