Live Updates

قراقرم ہائی وے خطے کی ترقی کا ذریعہ بن چکی ہے

پاکستان کو ملانے والی شاہراہ وونوں ممالک کے لئے خصوصی اہمیت کی حامل ہے ۔ چینی کمپنی کے نائب صدر سون ژوکا بیان

پیر 22 فروری 2016 20:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء ) قراقرم ہائی وے کی تعمیر سے پاکستان کے شمالی علاقے میں سیا حت اور اشیائے ضرورت کی فراہمی میں بڑی مدد ملی ہے اس سے علاقے کی اقتصادی ترقی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے اور اس منصوبے پر چینی سرمایہ کاری کے فوائد پاکستان کو ملنا شروع ہو گئے ہیں ۔قراقرم ہائی وے جس پر سال میں صرف چار مہینے آمدورفت ہوتی تھی اب سارا سال کھلی رہے گی ،نو تعمیر شدہ قراقرم ہائی وے چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں مزید اضافے کا باعث بنی ہے ، شاہراہ کی تعمیر سے پاکستانی عوام کی خوشحالی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی لمٹیڈ کے نائب صدر سون ژو نے کیا ہے ۔یہ کمپنی چین کی سرکاری کمپنی ہے جو شاہراہو اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں خصوصی شہرت رکھتی ہے سڑکوں کی تعمیر ،زراعت ،بنیادی ڈھانچے اور پاکستان میں توانائی کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاری اہم کردار ادا کررہی ہے ، پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ بھی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی کلید ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے 46ارب ڈالر کے راہداری منصوبے کا ایک حصہ ہے جو گوادر کی بندر گاہ کو چین کے شمال مشرقی خود مختار صوبے سنکیانگ سے ملا دے گا ،1224کلو میٹر طویل قراقرم ہائی وے کا شمار دنیا کی بڑی شاہراہوں میں ہوتا ہے جو سنکیانگ کو گلگت بلتستان اور قراقرم کی 4693میٹر بلند چوٹیوں سے ملا کر گوادر تک جاتی ہے ، اس سے قبل چین نے ہی 1960میں اس شاہرا ہ کی تعمیر کی تھی جو 1979میں مکمل ہوئی تھی اس شاہراہ کی تعمیر میں کئی چینیوں نے اپنی جان کی قربانی پیش کی تھی ،یہ واحد شاہراہ ہے جو پاکستان کے شمالی علاقوں کو اسلام آباد سے اور ساحلی علاقوں سے ملاتی ہے اور یہ چین اور پاکستان کو ملانے کا بھی واحد ذریعہ ہے حال ہی میں اس شاہراہ کو ازسرنو مرمت کر کے تعمیر کیا گیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات