ا سلام آبا د کے شہریوں کو درپیش مسائل کیلئے شکایا ت سیل قائم کیا جائے گا،شیخ انصر عزیز
اداروں سے کرپشن کے خاتمے کیلئے تاجر برادری سمیت تمام حلقے ہمار ا ساتھ دیں تاجر برادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ، نومنتخب میئر کی اسلام آباد چیمبر کے وفد سے ملاقات
پیر 22 فروری 2016 21:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) اسلام آبادکے نومنتخب میئر شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آبا د کے شہریوں کو درپیش مسائل کیلئے شکایا ت سیل قائم کیا جائے گا،اداروں سے کرپشن کے خاتمے کیلئے تاجر برادری سمیت تمام حلقے ہمار ا ساتھ دیں ،تاجر برادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد کی قیادت چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ کر رہے تھے اس موقع پر چیمبر کے صدر نے انہیں اسلام آباد کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تاجر برادری کو درپیش اہم مسائل سے آگاہ کیااور اس بات پر زور دیا کہ وہ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے میں تعاونن کریں تاجر برادری سازگار ماحول میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے سکیاسلام آباد کے نو منتخب میئر شیخ انصرعزیز نے آئی سی سی آئی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلف اٹھانے کے بعد تاجر برادری سمیت شہریوں کے مسائل درج کرنے کیلئے ایک شکایات سیل قائم کریں گے تا کہ مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تاجر برادری مقامی معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے لہذا نومنتخب بلدیاتی حکومت تاجروں کے تمام اہم مسائل کو حل کرنے کے لئے بھر پور کوشش کرے گی ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.