یوم پاکستان پریڈکو فول پروف بنانے کیلئے اسلام آباد میں کبوتر بازی و پتنگ بازی پر پابندی عائد

دفعہ 144کے تحت پابندی کا اطلاق فوری، دوماہ تک نافذ العمل ہوگا

پیر 22 فروری 2016 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) 23مارچ کو ہونیوالی یوم پاکستان پریڈکو فول پروف بنانے کے لیے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے کبوتر بازی و پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی ہے ،دفعہ 144کے تحت پابندی کا اطلاق فوری طورپر ہوگا اور دوماہ تک نافذ العمل ہوگا۔

(جاری ہے)

آن لائن ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈکو فول پروف بنانے کے لیے کبوتر بازی اور پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی ہے۔

دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت پابندی کا اطلاق فوری طورپر ہوگا اور دوماہ تک نافذ آلعمل ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹفیکشن کے مطابق کبوتر ،فائیٹر جہازوں کی اڑان کے دوران ٹکراکر نقصان کرسکتے ہیں جس کے باعث یوم پاکستان کی پریڈ سے پہلے اور پریڈ کے دن ائیر شو کو محفوظ بنانے کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے