جونسن چارلس ویسٹ انڈین ورلڈ ٹی 20سکواڈ میں شامل
پیر 22 فروری 2016 21:09
سینٹ لوشیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ڈیرن براوو کی جگہ جونسن چارلس کو ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ ڈیرن براوو نے ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کیلئے ورلڈ ٹی 20 کھیلنے سے معذرت کر لی تھی اور سینٹرل کنٹریکٹ کی آفرکو بھی ٹھکرا دیا تھا۔
(جاری ہے)
جونسن چارلس بطور وکٹ کیپر بیٹسمین 23 ٹی 20 میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
ورلڈ ٹی 20 مارچ میں بھارت میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈین ٹیم میں ڈیرن سیمی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل، لینڈل سمنز، سیموئل بدری، سلیمان بین، کارلوس براتھویٹ، ڈوین براوو، جونسن چارلس، آندرے فلیچر، جیسن ہولڈر، ایشلے نرس، دنیش رامدین، آندرے رسل، مارلن سیموئلز اور جیروم ٹیلر شامل ہیں۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.