اسلام آباد میں دفعہ 144کے تحت کبوتر بازی پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی

پیر 22 فروری 2016 21:38

اسلام آباد میں دفعہ 144کے تحت کبوتر بازی پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144کے تحت کبوتر بازی پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اسلام آباد میں دفعہ 144کے تحت دو ماہ کیلئے کبوتر بازی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ 23مارچ کو یوم پاکستان پر پریڈ کے حوالے سے دفعہ 144کے تحت اسلام آبادمیں کبوتر اڑانے پر دو ماہ تک پابندی عائد ہوگی اور اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ضلعی انتظامیہ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :