سام سنگ نے نیکسٹ جنریشن اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے

پیر 22 فروری 2016 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء ) سام سنگ الیکٹرانکس نے اپنی گلیکسی مصنوعات کی فیملی میں نئے اضافے کا اعلان کیا ہے ۔سام سنگ گلیکسیS7اور گلیکسی S7ایج آج کے صارف کے لائف اسٹائل کو مد نظر رکھتے ہوئے تخلیق کئے گئے ہیں۔ گلیکسیS7اور گلیکسی S7ایج اپنے ریفائنڈ ڈیزائن،مزید ایڈوانس کیمرے،سافٹ ویئر فنکشنز اور گلیکسی مصنوعات سے متعلق خدمات اور تجربات کے حوالے سے انڈسٹری کو لیڈ کرینگے۔

سام سنگ الیکٹرانکس کے موبائل کمیونیکشنز بزنس کے صدر DJ Koh کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایسی دنیا پر یقین رکھتے ہیں جو کہ زیادہ بڑی،روشن،آسان اور تفریحی سے بھرپور ہواور ہم نے گلیکسیS7اور گلیکسی S7ایج کی شکل میں بہترین ڈیزائن اور فنکشنزکے ساتھ موبائل کے بہتر تجربے کو پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم اپنے صارفین کو بہترین ٹیکنالوجی کی مدد سے خود کفیل بنا رہے ہیں ۔

گلیکسیS7اور گلیکسی S7ایج میں پہلی بار ایک اسمارٹ فون میںdualپکسل کیمرہ متعارف کرایا گیا ہے جو کہ انتہائی کم روشنی میں بھی برائٹ اور شارپ امیج مہیا کرتا ہے اور اس کیلئے ہم انقلابی dualپکسل ٹیکنالوجی کے شکر گذار ہیں۔روشن لینس اور وسیع اپرچر کے ساتھ اس کا کیمرہ انتہائی کم روشنی کے ماحول میں بھی تیز تر شٹر اسپیڈ اور بہترین آٹو فوکس کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

کیمرے میں موجود موشن پینو راما کا نیا موڈپینو راما تصاویر کے حوالے سے ایک نئے اور منفرد تجربے سے روشناس کراتا ہے۔5اعشاریہ1انچ کے گلیکسیS7اور 5اعشاریہ5انچ کے گلیکسیS7ایج کو 3Dگلاس اور میٹل سے بنایا گیا ہے ،بہترین گرفت کیلئے یہ اپنے ergonomic curvesاور زیرو ٹچ تجربے کے ساتھ استعمال میں نہایت آسان اور پر کشش بناتا ہے۔Galaxy S7 and Galaxy S7 میں IP68 کے باعث پانی اور مٹی سے مزاحمت کرنے کی صلاحیت کہیں زیادہ ہوگئی ہے جبکہ گلیکسیS7ٰٰٓٓٓایج میں موجود Edge UX سے صارفین کیلئے آسان شارٹ کٹس کی تخلیق اور زیادہ آسان ہوگئی ہے۔

گلیکسیS7اور گلیکسی S7ایج تیز ترین وائر لیس چارجنگ ٹیکنالوجی فراہم کرتے ہیں اور اس کی ہائبرڈ سم کارڈ چند منتخب ممالک میں صارفین کو اضافی اسٹوریج کیلئے 200GB تک کے مائیکرو ایس ڈی کارڈ ڈالنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔گلیکسیS7اور گلیکسی S7ایج میں موجود طاقتور پروسیسر اور بڑی بیٹری پلے ٹائم کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں،گلیکسیS7اور گلیکسی S7ایج میں Vulkan API صارفین کو کم بیٹری کے ساتھ بھی ہائی پرفارمنس گرافکس گیمز کھیلنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

ایک فون سے بڑھکر گلیکسیS7اور گلیکسی S7ایج استعمال کرنیو الے سام سنگ پے کے ساتھ بہترین موبائل پے منٹ سروسز بھی حاصل کرسکیں گے جو کہ محفوط،استعمال میں آسان اور ہر جگہ قابل قبول ہے۔Samsung KNOX،فنگر پرنٹ اسکیننگ اور ایڈوانس ٹوکن نائزیشن کے ساتھ سام سنگ پے نیئر فیلڈ کمیونیکشن(NFC)،میگنیٹک سیکیور ٹرانسمیشن(MST)اور بار کوڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے موبائل پے منٹس کو اور زیادہ مرچنٹس اور صارفین کیلئے دستیاب بناتی ہیں۔ گلیکسیS7اور گلیکسی S7ایج مارچ2016کے وسط کے آغاز سے مارکیٹ میں دستیاب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :