منافقین اور حاسدین کو منہ کی کھانی پڑے گی،وڈیو سکینڈل میں ایف آئی اے سے بری ہو چکا ہوں ڈیڑھ سال سے میرا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے ،نیب کو ہر کسی پگڑی اچھالنے کا حق نہیں ،اگر میرے خلاف کوئی ہے تو میں ہر قسم کی انکوائری کے تیار ہوں

صوبائی وزیر رانا مشہود احمد کی پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 22 فروری 2016 22:33

منافقین اور حاسدین کو منہ کی کھانی پڑے گی،وڈیو سکینڈل میں ایف آئی اے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ منافقین اور حاسدین کو منہ کی کھانی پڑے گی وڈیو سکینڈل میں ایف آئی اے سے بری ہو چکاہوں ‘ڈیڑھ سال سے میرا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے ،نیب کو ہر کسی پگڑی اچھالنے کا حق نہیں ،اگر میرے خلاف کوئی ہے تو میں ہر قسم کی انکوائری کے تیار ہوں،وہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا میڈیا پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں اور شکنجے تیار کیے جارہے ہیں مگر مجھے تو ابھی تک وہ شکنجے نظر نہیں آرہے ہیں،میڈیا کی ان حرکتوں کی وجہ سے میری ذاتی زندگی بھی متاثر ہو رہی ہیں اور اس کا میرے خاندان پر بھی برا اثر پڑھ رہا ہے ،میں ایک سیاسی کارکن ہوں میری ساری عمر جدوجہد میں گزر گئی ہے،وڈیو سکینڈل اور پنجاب یوتھ فیسٹیول میں بری ہو چکا ہوں اور اس کے دستاویزی ثبوت بھی نیب کو فراہم کردیے گئے ہیں ،انہوں نے مزید کہا اگر میرے خلاف کوئی کیس اور تو میں اس کیلئے تیار ہوں ،ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر آئیں گے،میرے سمیت پارٹی کو ہر شخص انکوائری کیلئے تیار ہے،انہوں نے کہا پنجاب یوتھ فیسٹیول سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے انشاء اﷲ جلد پھر یہ فیسٹیول منعقد کیا جائے گا ،اگر میں نے ایک روپے کی بھی کرپشن کی ہو تو مجھے قبر نصیب نہ ہو۔