قومی اسمبلی ، ڈپٹی اسپیکر نے شیریں مزاری کو اپوزیشن لیڈر سے اونچی آواز میں بغیرمائیک بولنے پر جھڑک دیا

پیر 22 فروری 2016 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شیریں مزاری کو اپوزیشن لیڈر سے اونچی آواز میں بغیرمائیک کے بولنے پر جھڑک دیا۔اسپیکر نے کہا کہ آپ کو سیاسی تربیت کی ضرورت ہے ۔ شیریں مزاری نے کہاکہ آپ کو بھی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ تمام ممبران سیاسی تربیت لے کر آتے ہیں اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ کر آپ کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔

پیرکو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن اراکین اور بالخصوص پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شیریں مزاری کو جھڑک دیا، اجلاس کے دوران وہ اونچی آواز میں بغیر مائیک کے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے باتیں کر رہی تھیں، جس پر انہوں نے کہا کہ پارلیمانی آداب کو ملحوظ خاطر رکھاجائے، آپ کو سیاسی تربیت کی ضرورت ہے جس پر شیریں مزاری نے بھی برجستہ جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ کو بھی سیاسی تربیت کی ضرورت ہے۔