بچوں کے سوالات پر بڑے پاگل ہو رہے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 فروری 2016 01:44

بچوں کے سوالات پر بڑے پاگل ہو رہے ہیں

ٹوئٹر اور فیس بک پر خاص کر تعلیمی گروپس میں اس طرح کے سوالات کافی وائرل ہیں، جن میں پھلوں یا جانوروں کی تصویر وں دکھا کر ان کی مجموعی قیمت لکھی ہوتی ہے، آخر میں دو مختلف پھلوں یا جانوروں کی قیمت پوچھی گئ ہوتی ہے۔اس طرح کے سوالات تو بچے شیئر کرتے ہیں مگر بعض دفعہ بڑے بھی اپنے دماغ کی دہی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
آئیے آپ کو ان کے حل کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔

اس طرح کے ہر سوال میں پہلی لائن میں ایک ہی قسم کے جانور یا پھل دئیے ہوئے ہوتے ہیں۔ جانوروں یا پھلوں کی کل قیمت کو ان تعداد پر تقسیم کر کے ایک کی قیمت معلوم کی جا سکتی ہے۔ دوسری لائن میں ایک جانور یا پھل وہ ہوتا ہے جو آپ اوپر معلوم کر چکے ہوتے ہیں، اس کے ساتھ جانور یا پھل کی نئی شکل کا اضافہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سب سے اوپر والی لائن میں موجود چیز کی قیمت آپ کو معلوم ہو چکی ہوتی ہے، دوسری والی لائن میں سے وہ قیمت نکا ل کر باقی کا حساب لگایا جا سکتا ہے۔

اس کے بعد تیسری لائن میں سے معلوم کی قیمت ہٹا کر نامعلوم کی قیمت معلوم کی کی جا سکتی ہے۔ ٹؤئٹر پر وائرل سوال میں ایک شکل میں پہلی لائن میں 3 سیب دکھائے گئےہیں، جن کی مجموعی قیمت 30 ہے ۔ 30 کو 3 پر تقسیم کر کے ایک سیب کی قیمت معلوم کی جا سکتی ہے، جو 10 ہے۔دوسری لائن میں ایک سیب اور دو کیلے کے گھچے ہیں، ان سب کی مجموعی قیمت 18 ہے۔ سیب کی قیمت 10 آپ کو پہلے سے معلوم ہے۔

باقی کیلے رہ گئے 18 میں سے 10 نکالنے سے آپ کے پاس کیلوں کی قیمت آ جائے گی، جو 8 ہوگی، اب یہاں 2 گھچے ہیں تو ایک کی قیمت 4 ہوگی۔تیسری لائن میں کیلا نفی ناریل کی قیمت 2 لکھی ہوئی ہے۔ کیلے کی قیمت 4 آپ کو معلوم ہے، اب 4 میں سے 2 نفی کیا جائے تو 2 ہی بچتا ہے جو ناریل کی قیمت ہوگی۔آخری لائن میں سوال دیا ہوا ہے کہ سیب، ناریل اور کیلے کی قیمت کتنی ہوگی، آپ اوپر معلوم کی گئی قیمتوں کو جمع کریں تو جواب مل جائے گا۔ 10+4+2=16 اور 16 ہی آپ کا جواب ہوگا۔ اس طرز کے اکثر سوالوں کا جواب اسی طرح نکالا جائے گا۔