اب کپٹروں پر استری کا کام بھی روبوٹ کریں گے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 فروری 2016 02:56

اب کپٹروں پر استری کا کام بھی روبوٹ کریں گے

سائنسدانوں نے ایک ایسا روبوٹ بنا لیا ہے جو کپڑوں پر بغیر کسی سلوٹ کے بہترین استری کر سکتا ہے۔یہ روبوٹ استری کرنےکے بعد سنسر اور ایک خصوصی الگورتھم سے کپڑوں کا جائزہ لیتا ہے۔ ا س روبوٹ کو بنانے والے اتنے خوش ہیں کہ انہوں نے اسے ڈائنا مک آئرنگ(dynamic ironing) کا نام دیاہے۔

(جاری ہے)

انسان تو کئی صدیوں سے استری کرتا آ رہا ہے تاہم روبوٹس کے لیے استری سیکھنا کافی مشکل کام رہا ہے۔
یونیورسٹی آف کولمبیا کی ٹیم نے اعتراف کیا ہے کہ استری کرنے والا روبوٹ بنانا ایک مشکل کام تھا۔اس روبوٹ کو بنانے میں ایکس باکس کنکٹ موشن سنسر بھی استعمال ہوئے ہیں۔ اس سنر سے روبوٹ دو بار کپڑوں کو سکین کر کے استری شروع کرتا ہے۔