ویوین رچرڈز نے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے بھاری معاوضہ مانگ لیا،پی سی بی حیران

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 فروری 2016 11:07

ویوین رچرڈز نے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے بھاری معاوضہ مانگ لیا،پی ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرپرست ویسٹ انڈین لیجنڈ ویوین رچرڈز نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں تین ہفتوں کے لیے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے80ہزار ڈالر مانگ لیے،پی سی بی سے معاہدہ کھٹائی میں پڑ گیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی حکام کے مطابق انہیں امید تھی کہ کرکٹ بورڈ کا ویسٹ انڈین لیجنڈ سے 30سے 40ہزار ڈالر کے درمیان معاہد ہ ہوجائے گا تاہم انہوں نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں گرین شرٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے 80ہزار ڈالر مانگے تھے جس نے پی سی بی حکام کو حیران و پریشان کردیا ہے ،کرکٹ بورڈ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے ویوین رچرڈ کی بطور سرپرست خدمات حاصل کرنا چاہتا تھا ۔

پی سی بی حکام کے مطابق رچرڈ کو پیش کش کی ہے کہ اگر وہ اپنے معاوضے پر نظر ثانی کریں تو ان کی فوری تقرری کی جاسکتی ہے ۔