اپنی پہلی فلم ”عشق پازیٹو “کی ریلیز کے بعد خواتین کے مسائل پر فلم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہوں‘ نور

منگل 23 فروری 2016 11:37

اپنی پہلی فلم ”عشق پازیٹو “کی ریلیز کے بعد خواتین کے مسائل پر فلم بنانے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) فلمسٹار نو ر نے کہا ہے کہ اپنی پہلی فلم ”عشق پازیٹو “کی ریلیز کے بعد خواتین کے مسائل پر فلم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہوں،دنیا ترقی کر کے کہاں سے کہان چلی گئی ہے ، انسان مریخ پر بستیاں بسانے کیلئے کمر کس رہے ہیں اور اہم ابھی تک آپستی انتشار سے باہر ہی نہیں نکل سکے۔’ ’ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔

23 فروری۔

(جاری ہے)

2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی عورتوں پر اس طرح کے مظالم ڈھائے جاتے ہیں کہ ان کا سن کر روح کانپ اٹھتی ہے ۔ جب تک ملک سے جہالت کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل نہیں ہو سکتے ۔ اگر خواتین نے طاقت بننا ہے تو انہیں تعلیم کی طرف توجہ دینا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ میں صرف اداکارہ ہی نہیں ایک پاکستانی ،ایک عورت اور ماں بھی ہوں اور میرے احساسات بھی اسی طرح کے ہیں جس طرح دوسرے لوگوں کے ہیں۔

متعلقہ عنوان :