بالی ووڈ فلم ”تیرے بن لادن ڈیڈ اور الائیو“ کا گیت جاری کردیا گیا

منگل 23 فروری 2016 11:51

بالی ووڈ فلم ”تیرے بن لادن ڈیڈ اور الائیو“ کا گیت جاری کردیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء)بالی ووڈ فلم تیرے بن لادن ڈیڈ اور الائیو کا چلبلا گیت جاری کردیا گیا، فلم 26 فروری کو بڑے پردے پر پیش کی جائیگی۔پاکستانی اداکار علی ظفر کی نئی فلم تیرے بن لادن ڈیڈ اور الائیو کا گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گانے میں علی ظفر اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں، جبکہ گانے میں ماضی کی یادیں موجود ہیں اور علی ظفر کا گیٹ اپ بھی دیکھنے والا ہے۔گیت میں سپر ہیرو حسیناوٴں پر ڈولو شولوں کا بھرم ڈال رہے ہیں اور دوسری طرف غنڈوں کی جم کر ٹھکائی لگارہے ہیں۔ تیرے بن لادن کے اس حصے میں علی ظفر مہمان اداکار بن کر جلوہ گر ہوں گے، جبکہ فلم 26فروری کو نمائش کے لیئے پیش کی جائیگی۔